سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں بلدیات کے ضمنی انتخابات کیلئے متحدہ اپوزیشن اتحاد کے قیام کا اعلان ،اج اجلاس میں امیدواروں کو حتمی شکل دی جائیگی،گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انے والے ضمنی انتخابات کیلئے تمام پارٹیوں کے رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شیر شاہ خان ،تحصیل ناظم اکرام خان ،سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے ،مسلم لیگ ن کے قیموس خان ،حبیب علی شاہ ،پی پی پی کے اقبال حسین بالے ،سجاد باغی ،جے ائی کے نوید خان ،رحمت علی خان ،قومی وطن پارٹی کے فضل رحمان نونو ،شیر بہادر خان ،جے یو ائی کے اسحاق زاہد ،اعجاز خان ،پختونخواہ میپ کے خالد محمود خالد سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سوات کے تمام ضلع اور تحصیل کونسلر کے ضمنی انتخابات کیلئے متفقہ طور پر متحدہ اپوزیشن اتحاد کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور اسکا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور باقاعدہ طور پر منظوری کیلئے اج دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا جس کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جو آج سابقہ فارمولے کے تحت پارٹی امیداروں کا اعلان کرینگی ۔
1,341 total views, 4 views today