سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کی صحت اور علاج معالجہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے چیلنج دیکر کہا کہ ہمارے وزراء پر کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ہم نے تمام سرکاری اداروں کو عوام کے تابع بنا دیا ہے ماضی میں سرکاری ادارے نہ صرف سیاستدانوں کا جیب خرچ پورا کرتے تھے بلکہ قومی دولت کو شیرمادر سمجھ کر ہڑپ کیا جاتا تھا اب ہم نے بدعنوانی کے تمام راستے بند کردئیے ہیں وہ سنٹرل ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے سنٹرل ہسپتال میں میڈیسن سٹور میں مختلف شعبوں میں ادویات کے ریکارڈ بھی چیک کئے اور فری ادویات کے حوالے سے مریضوں سے شکایات اور معلومات بھی حاصل کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں میں بے پناہ تبدیلیاں کی ہیں سرکاری ہسپتالوں میں صحت انصا ف کارڈمیں غریبوں کیلئے فری علاج، ایمرجنسی میں فری ادویات، غریب اور امیر کیلئے بلا امتیاز یکساں علاج، 24گھنٹے ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانا اور دیگربے شمار ضروری سہولیات ان اقدامات میں شامل ہیں اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ خالص میرٹ پر بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے علاج کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت اور انصاف کی سیاست کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کی حکومت ہے میں غریب عوام سے ہوں اور اپنے آپ کو دن رات کیلئے عوامی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری محکموں میں ہر قسم کی کرپشن، سفارش اور اقرباء پروری کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں کسی بھی محکمہ میں کرپشن کا نام و نشان نہیں اگر کسی کیساتھ ظلم ،زیادتی اور ناانصافی ہو وہ فوری طور پر ڈیڈک آفس آکر انہیں بتائے تاکہ وقت پر اُس کا ازالہ کیا جائے۔
1,606 total views, no views today



