سوات، نیشنل یوتھ ارگنائزیشن اورپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام امن کے حوالے سے واک ہوا جس کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے غلام علی ،افتخارشاہ اوردیگرمقررین نے کہاکہ ہم باچاخان اورولی خان کے عدم تشددکے فلسفہ کے قائل ہیں اورہمارے قائدین نے اسی فلسفہ کو سامنے رکھ کر امن کی خاطر قربانیاں دیں اورضرورت پڑنے پر مزید قربانیاں بھی دیں گے،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے خدائی خدمتگارامن کا پیغام لے کر نکلے تھے جبکہ ہم بھی امن کے داعی بن کر امن کا پیغام عام کررہے ہیں اوراس نیک مقصد کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے کہاکہ امن کی خاطر ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں لہٰذہ مزید خون بہانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اورمستقل وپائیدارقیام امن کیلئے سب کو مل کر کرداراداکرناہوگا،اس موقع پر بلال خان،محمدعلی،سہیل وہاب ،شوکت علی ،عقل رحمان اور نیشنل یوتھ ارگنائزیشن وپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دیگر کے عہدیداروممبران بھی موجود تھے۔
843 total views, no views today


