بریکوٹ، عوامی نیشنل پارٹی واحد پارٹی ہے جو بیرونی ممالک میں مقیم پختونوں کی بھی بہتر اندازمیں خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔موجودہ دور میں وقت نے ثابت کردیا کہ اے این پی ہی پختونوں کی بقاء اور ان کو متحد کرنے کی جماعت ہے ۔پختون قوم نے ہر الیکشن میں ہر پارٹی
کو حکمرانی کا تاج پہنایا مگر کسی نے بھی پختون قوم کو ان کے جائز حقوق سے نہیں نوازا ۔دہشت گردی کے اس لہر میں سب سے زیادہ قربانیاں اے این پی کے کارکنوں کی ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز بریکوٹ میں زوان کل تنیظم کے زیر اہتمام سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا معروف شاعر شہاب خان اپنی پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے اے این پی میں شمولیت کے بعد حجرہ فضل اکبر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران ،فضل اکبر خان ،فضل الہی عرف بالی خان ،عدالت خان لالا جی ،بختیار خان ،اقبال دولت خیل ،واحد کرم کے علاوہ معروف و انقلابی شاعر صابر خا ن ، بریکوٹ بازار کے سابق صدر امین اللہ خان جی خان اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی روز اول سے شاعروں اور ادیبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ شاعروں سے اس صوبے کو پختون خواہ اور پختونستان سے یاد کیا کرتے تھے جب اس صوبے کے عوام کو شناخت بھی نہیں ملی تھی ۔شاعر و ادیب کسی بھی معاشرے کے لئے عظیم ہوتے ہیں کیونکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور اپنے حقوق کے اصول پر امادہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔تقریب میں شاعرشہاب خان اور صابر خا ن کے نظمیں بھی پیش کئے گئے جس سے محفل دوبالا ہو گیا ۔آخر میں متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پشتو کو نصاب سے ختم نہ کریں ورنہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
473 total views, 1 views today