سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں کئی سالوں سے جاری محنت کا صلہ اخر کار سپیشل پولیس فورس کو مل گیا، ہائی کورٹ میں مسلسل کیس جیتنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف اپریشن کے دوران بننے والے پولیس فورس کو مستقل کرنے کا فیصلہ حکومت نے کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق مستقلی کے حوالے سے کاغذی کارروائی بھی تیزی سے مکمل کی جارہی ہے، دہشت گردی کیخلاف اپریشن کے دوران بننے والی اس فورس کیلئے تعلیم اور عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی تھی ، شروع میں ان اہلکاروں کو دس ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا تھا بعد میں اے این پی کے سابقہ حکومت نے ان کی تنخواہ بڑھا کر پندرہ ہزار روپے کردیا تھا،5885 اہلکاروں کو مختلف اوقات میں پاک فوج نے تربیت دی تھی جس کی وجہ سے یہ ریگولر پولیس یا ان سے بہتر کام کرتے ہیں۔ ان اہلکاروں نے ہائی کورٹ میں رٹ بھی کیا تھا جس میں ان اہلکاروں کو حق میں فیصلہ کیا گیا۔ اب صوبائی حکومت نے ان تمام5885 اہلکاروں کو مستقل کرنے اور ریگولر پولیس میں شامل کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے اے آئی جی لیگل نے ایک چھٹی کے ذریعے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ان اہلکاروں کے ریگولرائز کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
1,349 total views, no views today



