سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )دیر پائیں اور بالا کے سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے تیمرگرہ پریس کلب کے صدر اسماعیل انجم کی زیر قیادت ریجنل انفارمیشن آفس سوات کے دفتر اور پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 کے سٹوڈیو کا خیر سگالی دورہ کیا اور انکی کارکردگی اور مختلف نشریات اور پروگراموں سے متعلق اگاہی حاصل کی ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی نے انہیں سوات میں محکمہ اطلاعات اور پختونخوا ریڈیو کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں محکمے کی طرف سے حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں کی تشہیر سے متعلق اقدامات اور تازہ پیش رفت سے اگاہ کیا صحافیوں کے وفد نے صوبائی حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی قومی و بین الاقوامی سطح پرپرنٹ و الیکٹرانک کے علاوہ سوشل میڈیا پر موثر عکاسی کو سراہااور اس سلسلے میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ کی خداداد صلاحیتوں کی خصوصی تعریف کی انہوں نے یقین ظاہر کی کہ سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم کی زیر قیادت یہ محکمہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔
1,004 total views, no views today
Comments



