سوات، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ سوات میں29ستمبر سے 2اکتوبر تک پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ ادارے اور حکام تندھی سے اقدامات اٹھائیں گے ، 5سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آیندہ سہ روزہ پولیو مہم کے اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان ، نجی اداروں کے حکام ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایل ایچ ڈبلیو کے ہیڈز، محکمہ تعلیم ، صحت ، محکمہ مال کے حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل EPIکے متعلقہ حکام اور DHO سوات نے تفصیل سے اجلاس کو پولیو مہم ، ایریاز کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی محمود اسلم وزیر نے کہا کہ سوات کے تمام علاقوں تک رسائی کیلئے انتظامات کئے جائیں گے ، جبکہ اس سلسلے میں پولیس کی خدمات پہلے سے حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے سات تحصیلوں میں یوسیز کی سطح پر قائم کردہ کمیٹیاں ، علماء کرام، اساتذہ بڑھ چڑھ کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، اجلاس میں پولیس آفیسرز نے بھی شرکت کی ۔ جس نے فراض تندھی سے انجام دینے کی یقین دہانی کی ۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کی کا وشوں سے اب تک سوات میں پولیو کے نئے کیسز سامنے نہیں آئے ہیں، اور ہم کوشش کرینگے کہ گزشتہ سے بڑھ کر اقدامات یقینی بنائیں ۔
397 total views, no views today


