مینگورہ، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا،بینرزاٹھائے مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے آئی جے ٹی کے ڈویژنل ناظم جنیدشہاب،جہانزیب کالج کے ناظم سیف اللہ اوردیگرنے کہاکہ صوبائی حکومت نے نصاب
میں تبدیلی کرتے ہوئے کتابوں سے اسلامی مضامین کو ختم کردیاہے جو نہ صرف ایک قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے نصاف کو ایک این جی اوکے حوالے کردیا ہے جو نصاب میں تبدیلی کررہی ہے جو ہمیں ہرگزمنظوراورقبول نہیں اگر حکومت نے نصاب میں کی جانے والی تبدیلی کوختم نہ کیا تو احتجاجوں کا دائرہ کاروسیع کرنے پرمجبورہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم نے انتظامیہ اورپولیس کو اپنے مظاہرہ کے بارے میں آگاہ کیاتھا مگر ان کی طرف سے ہمیں کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کالج کے سامنے کئی لوگوں نے ہمارے طلبہ پر تشددکیا ،انہوں نے کہاکہ حکام طلبہ پر تشددکرنے والے افرادکو گرفتار کرکے انہیں سزادلائیں۔
514 total views, no views today


