ڈھاکا(این این ائی)بنگلہ دیش میں نامعلوم شرپسند عناصر نے پاکستان ہائی کمیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کمپیوٹر چوری کرکے گئے جس پر پاکستانی حکام نے بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کرکے لے گئے اور توڑ پھوڑ بھی کی، اس معاملے کو بنگلادیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جب کہ بنگلہ دیش پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔
1,772 total views, no views today
Comments



