سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات سوئی گیس افیس نے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑا دئے۔
ساڑھے بارہ بجے کے بعد عوام کے لیے سوئی گیس افیس کے دروازے بند۔سوئی گیس کے نئی افیسر میر ویس نے چارج سنبھالتی ہی حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس سوات کے افیسر میر ویس نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کی اوقات کار خود طے کردی ۔ دفتر کے باہر بورڈ پر وقت کا شیڈول درج کیا گیا ہے جس پر لکھا کہ دفتر کا وقت صبح 9 سے لیکر 12:30 تک ہے ۔ دفتر جلدی بند ہونے کی وجہ سے صارفین کوشدید پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے صارفین نے ممبران اسمبلی اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
1,976 total views, no views today
Comments



