بریکوٹ، گاؤں غالیگے میں ایم سی بریکوٹ کی طرف سے کئی ماہ سے بند کلوٹ کھول دیا جس سے ایک طرف لوگوں کو آمدورفت میں شد ید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ دوسری طرف قبرستا ن کو بھی خطر ہ لاحق ہو گیا تھا اور ساتھ ساتھ وہاں پر بد بو بھی پھیلی ہو ئی تھی
۔ایم سی بریکوٹ کے سنیٹری انسپکٹر ظفر علی خان نے عوام کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے فور ی کاروائی شروع کردی اور ایک دن میں پورے کلوٹ کھول دی ۔انہوں نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی بریکوٹ کے اولین فرائض یہ ہیں کہ وہ عوام کو پا ک و صاف ماحول فراہم کریں ۔انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں صفائی پر توجہ دیں اور جہاں بھی ہماری ضرورت پیش آئے فوری طور پر ہم سے رابط کریں ۔
471 total views, no views today
Comments


