پشاور۔قبائلی اضلاع کا مکمل انضمام ، اے این پی نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرارداد میں حکومت سے قبائلی اضلاع کے صوبے میں مکمل انضمام کے حوالے سے روڈ میپ جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
قرارداد رکن اسمبلی شگفتہ ملک نے جمع کرائی۔آئین میں 25 ویں ترمیم کا اضافہ اہم سنگ میل تھا جس کے ذریعے وفاقی حکومت کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کیا گیا.صدر کی جانب سے25ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیئے پانچ ماہ گزر چکے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔عدالتی دائرہ اختیار ،صوبائی محکموں سمیت انضمام کی مکمل تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت کوئی روڈ میپ جاری نہیں کر سکی۔حکومت اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے تین دن کے اندر جامع ٹائم ٹیبل تیار کرے تاکہ قبائلی عضلاع کا صوبے میں مکمل انضمام یقینی بنایا جا سکے۔قرارداد کا متن
1,214 total views, no views today



