سوات(سہیل باچا)ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے عوامی مسائل کے حل کرنے کیلئے تھانہ غالیگے میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ضلعی پولیس آفیسر ،ڈی ایس پی بریکوٹ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے کے علاوہ چئیرمین ڈی آر سی ،مقامی ناظم،مقامی نمائندگان،بریکوٹ بازار اور پریس کلب کے صدوراور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام النا س کے مسائل کو اُن کے دہلیز پر حل کر نا ہے۔سوات پولیس کے تمام تھانہ جات جرائم کے خاتمہ کیلئے دن رات کو شش کر رہے ہیں اور عوام الناس کے تعاون سے ضلع سوات کو کرائم فری ضلع بنائیں گے۔اس مو قع پر ضلعی پولیس آفیسر سوات نے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے کو ہدا یا ت دیں کہ تمام مقدمات میرٹ کے بنیاد پر درج کئے جائیں ۔ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ سوات پولیس علاقے سے جرائم اور منشیات کا ناسور ختم کر نے کیلئے پُرعزم ہے عادی منشیات فروشوں پر ہمہ وقت کھڑی نظر رکھنے کے لئے اُن کے گھروں پر پولیس نفری لگا ئی گئی ہے۔ضلعی پولیس آفیسر سوات نے کہا کہ آپ کسی بھی عوامی ،اجتماعی،مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بذریعہ SMSمیرے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ۔آخر میں ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے کھلی کچہری میں شرکت پر عوام النا س کا شکریہ ادا کیا ،عوامی مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لئے مو قع پر احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس اور مل کر ہی جرا ئم پر قا بو پا سکتے ہیں ۔ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفا ق انو ر نے عوام النا س کے طر ف سے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہا نی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور ضلع سوات کو پُر امن ضلع بنانے کے لئے ضلع پولیس سوات کے ساتھ مزید خصوصی تعاون کی اپیل کی۔
1,480 total views, no views today



