مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) ویلج ونسل لالکوکے ناظم عبدالقیوم نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے کامیاب کردیا اور اب میرے ہاتھوں میں کچھ نہیں ہے اور جب میں کسی سے کسی چیز کے بارے میں کہتا ہوں تو مجھے بری نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور ایسی الفاظ میں مجھے جواب دیا جاتا ہے کہ برداشت کے قابل نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ناظمین چاہتے ہیں اور مجھے مجبور کیا جاتا ہے کہ میں اس عہدے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی بھی چھوڑ دو۔ترقیاتی فنڈز اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجھے پارٹی کے طرف 17 ہزارفٹ کا پائپ اور ایک لاکھ روپے فنڈ دیا گیا جس کا میں زیر اعلی KPK محمود خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ لالکو یونین کونسل میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس میں CTDکے سکیمیں،ڈسٹرکٹ فنڈزاورتحصیل فنڈز بھی شامل ہیں ان سب کی انکوائری کی جائے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہیں کہ محمود خان میرے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ میرے چھ ممبران اورایک تحصیل نائب ناظم کے کاموں کا بھی انکوائری کی جائے۔ پارٹی سے مستعفی ہونے کے ایک سوال کے جواب میں عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے اب کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے البتہ سوچھوں گا ضرور اور جب پارٹی کو چھوڑو گا تو میں اکیلے نہیں اپنے خاندان اورہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ چھوڑوں گا۔اور پارٹی کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا۔
1,350 total views, no views today



