بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ ڈب سر ناؤاگئی میں گھر میں پڑی بندوق چل جانے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق ۔بریکوٹ پولیس چوکی کے مطابق گذشتہ روز گاؤں پارڑئی کے دو معصوم بہن بھائی سنبل بی بی عمر نو سال اور بھائی سدیس عمر دو سال ولد شیر خان نے
اپنے ماموں جہان زیب ولد درویش سکنہ ڈب سر ناواگئی مہمان بن کر آئے تھے کہ ماموں نے خار پشت کو مارنے کے لئے بندوق لوڈ کرکے کمرے میں رکھ دیا تھا ۔معصوم بچوں نے بندوق اٹھایا جس سے فائر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو معصوم بہن بھائی موت کے آٖغوش میں چلے گئے ۔علاقے میں یہ خبر اگ کی طرح پھیل گئی اور پورے میں معصوم بچوں کی موت سے غم کا سماں ہے۔بریکوٹ پولیس انچارج عبدالواکیل خان کے مطابق مبینہ ملزم جہان زیب ولد درویش کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کردیا ۔
499 total views, no views today


