سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )کالام جانے اور واپس انے والے سیاحوں کیلئے بڑی خبر اگئی ، کل سے پشمال کے مقام پر بند کالام سڑک پر سے مٹی کا تودہ ہٹادیا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق مٹی ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ، ابتدائی طور پر ہلکی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ، جس کے بعد بھاری گاڑیاں روڈ کراس کرینگے، پشمال کے مقام پر کل مٹی کا تودہ گرنے سے سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، تاہم بروقت امدادی کام مکمل ہونے کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔
1,304 total views, no views today
Comments



