بریکوٹ،قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے نگران چیرمین گران بادشاہ نے کہا ہے کہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ علاقے کا ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ۔علاقے کے مسائل کے حل اور دیگر مسائل کے خاتمے میں جرگے کا کردار بہت اہم رہا ہے ۔علاقے کے مخیر اور سماجی
شخصیات آگے بڑھ کر اس جرگے کا حصہ بنیں اور قیام امن کے ذریعے علاقائی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں ۔قومی جرگے میں رکنیت حاصل کرنے کے لئے یکم اکتوبر 2014سے 20اکتوبر 2014تک رکنیت فارم کے اصولی کے لئے ایکسپریس کمپیوٹر سٹر بریکوٹ ریاض احمد (صحافی) سے رابطہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کی کابینہ و سپرئم کونسل آئینی مدت پورا کرنے کے بعد گذشتہ دنوں تحلیل کردی گئی ہے اس لئے نئے انتخابات کروانے کے لئے نگران الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جس کی اہم ذمہ داری شفاف ،غیر جانبدار انتخابات کے ذریعے قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے لئے ایک مخلص اور دیانت دار قیادت کا چناؤ کرنا ہے کیونکہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ ایک غیر سیاسی اور فلاحی فورم ہے جہاں سے معاشرتی ،تعلیمی مسائل کے حل اور علاقے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کے لئے بے لوث خدمت کرنے کی جدوجہد کی جاتی ہے۔اس لئے تمام تعلیم یافتہ باشعور اور ترقی پسند عوام اس جرگے میں شمولیت کرکے اس کے مقاصد کے حصول میں اپناکردار ادا کریں ۔
446 total views, no views today


