مینگورہ،سوات گالف ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں مکمل،آج چھبیس ستمبرسے کبل میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے،خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں،اس حوالے سے کرنل حسن رضا باجوہ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج چھبیس ستمبرسے
پاک آرمی اورسول انتظامیہ کے زیرسایہ کبل گراؤنڈ میں گالف ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے نامورکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں ،اس موقع پرڈی سی سوات محموداسلم وزیر،کرنل شہادت حسین اورمیجرعامر بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ آج سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 1,2 Milionہے،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے سپانسرہنڈاگاڑی بنانے والوں کا شکریہ اداکرتے ہیں ،ہنڈاکمپنی کی وساطت سےHole in OneپرنئیHonda Civicگاڑی بطورانعام رکھی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ کبل گالف کورس گراؤنڈ1964میں والئی سوات نے بنایاجو 973کنال رقبہ پر مشتمل ہے ،گالف گراؤنڈ1992میں سوات انتظامیہ کے حوالے کیاگیا مگربدقسمتی سے 2005سے 2007تک قومی سطح پر کوئی کھیل منعقد نہیں کیاگیا ،2007میں سوات کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے یہ گراؤنڈپاک آرمی کے زیرسایہ رہا تاہم سوات اپریشن کے بعدجب پاک آرمی اورسول انتظامیہ نے علاقے کی خوشحالی اوربحالی کا بیڑہ اٹھایا اورسوات کے عوام کے تعاؤن سے مختلف شعبہ جات میں خاطرخوا ہ کام کئے بلکہ زندگی کے ہرشعہ جات سے وابستہ کام میں سوات کے غیورعوام کی دل کھول کرمددبھی کی،انہوں نے کہاکہ 2012میں گالف گراؤنڈکبل کو دوبارہ تعمیرکرکے کھیل کیلئے قابل بنایا اور2013میں پہلاقومی ٹورنامنٹ منعقدکرایاگیا اوراب دوسراسوات اوپن گالف ٹورنامنٹ منعقدکیاجارہا ہے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں جس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے جواٹھائیس ستمبرتک جاری رہے گا۔
440 total views, no views today


