مینگورہ ،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کا دورہ مینگورہ شہر ، میونسپل کمیٹی کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ، اشفاق خان ، سی ایم او مینگورہ خضر حیات شاہ نے اس موقع پر مینگورہ کے حوالے سے بریفنگ دی ،
سبزی مارکیٹ نیوروڈ اور دیگر مقامات پر تجاوزات کے خاتمے پر ڈی سی سوات نے اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر ڈی سی محمود اسلم وزیر نے ہدایت کی مینگورہ شہر پر بہت سارے علاقوں کا انحصار ہے ، اور اب اس میں تجاوزات رکھنے کی گنجائش نہیں رہی ، اس سلسلے میں تاجر اور دکانداران از خود بھی اقدامات کریں اور ناجائز تجاوزات نہ رکھیں بصورت دیگر سختی سے اقدامات کریں گے ، انہوں نے پس سٹینڈ کے قریب بازار کا بھی دورہ کیا اور غیر قانونی اڈوں کے خاتمے کے بعد کسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔
378 total views, 1 views today