سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) کالام فارسٹ ڈویژن ایکشن میں ، حالیہ دنوں میں جنگلات کی کٹائی کے بعد ڈی ایف او کالام فارسٹ ڈویژن نے بڑی کاروائی کی ہے ،کاروائی میں 51افراد کے خلاف مقدمات درج کرلی گئی ہے جبکہ ایک متعلقہ فارسٹ گارڈ کو بھی معطل کردیا گیا ہے اس حوالے سے جب نئے تعینات شدہ ڈی ایف او کالام فارسٹ ڈویژن سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کالام فارسٹ ڈویژن میں درختوں کی کٹائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے اور قید وبند کی سزائیں بھی دی جائیگی ،ڈی ایف او نے مزید بتا کہ کہ جلد ہی فارسٹ ڈویژن میں کمپلینٹ سیل بنادیا جائیگا جس میں جنگلات کی کٹائی بارے عوام براہ راست اپنے شکایات درج کرسکیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کالام فارسٹ اور سوات کے مختلف سیاحتی مقامات میں ٹمبر مافیا والے درختو ں کے مسلسل کٹائی کررہے ہیں ۔
1,558 total views, 2 views today
Comments