مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )پاک فوج اور ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے وادی لالکوں میں مشترکہ فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد بڑی تعداد میں لوگ اس کیمپ میں شریک ہوکر ان لوگوں کو مفت ادوایات اور تمام سہولیات پہلی بار مفت دی گئی پہلی بار اس فری میڈیکل کیمپ میں الٹراساونڈ سمیت مختلف ٹیسٹوں کی سہولیات بھی دی گئی ایک ہزار سے زیادہ مریضوں نے اس فری میڈیکل سے فائدہ اٹھالیا تحصیل ناظم عبداللہ خان کا فری میڈیکل کیمپ کا خصوصی دورہ کیمپ کی انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ کی وادی لالکوں میں پاک فوج مٹہ اور ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ نے مشترکہ ایک تاریخی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں پہلی بار مریضوں کیلئے مفت معائنے اور مفت ادوایات کیساتھ ساتھ الٹراساونڈ اور تمام ٹیسٹوں کیلئے سہولیات بھی مریضوں کیلئے شامل کی گئی تھی اس فری میڈیکل کیمپ میں مٹہ ہسپتال کے تمام ماہر ڈاکٹروں جن میں سپشلسٹ ڈاکٹرز بھی شامل تھے مریضوں کی مفت معائنہ کی اور مفت ادوایات بھی دی گئی کیمپ میں ایک ہزار سے زیادہ مریضوں نے شرکت کرکے اس موقع سے فائدہ اٹھالیا ادھر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کیمپ کا دورہ کرکے اس تاریخی فری میڈیکل کیمپ پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی اور پاک فوج اور مٹہ ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اس فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج مٹہ کے ذمہ داروں کی علاوہ ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ایس ڈی ایف او مٹہ عمر خطاب وزیر نائب ناظم تحصیل کونسل مٹہ محمد حکیم اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ادھر علاقے کی علاقے کی لوگوں نے وادی لالکوں میں تاریخی فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد پر پاک فوج اور مٹہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا
1,394 total views, 2 views today