سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)صوبائی انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 25دسمبر سے سوات میں شروع ہوگا ، مقابلوں میں صوبہ خیبر پختونخوا کے چار ریجن کے ونر اور رنر ٹیمیں شرکت کریں گے ، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے سوات خپل کورماڈل سکول میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سوات نواب علی خان نے کی جبکہ افتخار خان شموزئی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹ خیبر پختونخوا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ، ٹونامنٹ کے جنرل سیکرٹری پر نسپل محمد جاوید نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور متفقہ طور فیصلہ کیا کہ امسال انٹر سکولز صوبائی ٹورنامنٹ 25دسمبر 2018 سے سوات میں شروع ہوگا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ، انہوں نے اسی حوالے سے کچھ ہدایات بھی واضح کیے ، اس موقع پر تمام اضلاع سے ڈی ای اوز اور اے ڈی اوز سپورٹس اور
جنرل سیکرٹریز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے تجاویز پیش کی ، ڈی ای او سوات نے کہا کہ سوات ایک پر آمن علاقہ ہے یہاں پر صوبے کا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرنا ہمارے لئے اعزاکی بات ہے ، انہوں نے سوات کے تمام سرکاری ذمہ دارات پر زور دیا کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سپورٹس کے انعقاد میں بھر پور دلچسپی لے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو تفریح کے مواقع میسر آسکے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار خان شموزئی نے کہا کہ کھیل کھود اب تعلیم برابر حصہ ہے ، اسمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ، طلباء کھلاڑیوں کو ان کا کھیلوں کا حق دینا ہمار فرض ہے ، اس موقع ذمہ داروں کی غیر حاضری پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور شرکا کو یہ باور کرایا گیا کہ وہ صوبائی حکومت سمیت وزیر اعظم کے ساتھ بھی سکول کو سپورٹس فنڈ کی فراہمی کے حوالے سے بات کریں گے تاکہ سکولوں کے اندر کھیلوں کے مقابلے احسن طریقے سے سر انجام دئیے جاسکے ۔
1,802 total views, 2 views today