مینگورہ پختون سٹوڈڈنٹس فیڈریشن جہانزیب کالج کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے سیداحتشام ،سجاداحمدلالا ،وقاص احمداوردیگر نے کہاکہ صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور سی ایم او کی جانب سے کالج کالونی میں مقیم سترہ گریڈ کے افیسروں کو بے دخل کیاجارہاہے اور اس سلسلے میں نہ صرف انہیں نوٹس مل رہے ہیں بلکہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ مذکورہ کالونی میں چھ اورگیارہ سکیل کے لوگ مقیم ہیں مگر حکام کی جانب سے صرف مستحق لوگوں کونوٹس مل رہے ہیں جو نہ صرف سراسرزیادتی بلکہ سمجھ سے بالاتر بھی ہے،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کالج کالونی میں رہائش پذیرمستحق افرادکو بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاجوں کا دائرہ کار وسیع بنانے پر مجبورہوجائیں گے۔
813 total views, no views today


