مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں پینا فلیکس پرنٹنگ سمیت ایڈورٹائزنگ سروسز مہیا کرنے والی نئی کمپنی AdLight نے کام شروع کر دیا ہے، مایہ ناز سینئر صحافی بیوروچیف ہم نیوز شیریں زادہ نے ایئرپورٹ روڈ، مینگورہ پر روز ہوٹل کی پہلی منزل میں قائم AdLight Advertising Services کے دفتر اور نئی پینا فلیکس پرنٹنگ مشین کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں سوات، مالاکنڈ کی ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور صحافی برادری شریک ہوئی، جن میں بیورو چیف خیبر نیوز سعید الرحمان، بیوروچیف دنیا ٹی وی سلیم اطہر، چیف ایڈیٹر نظامت عیسی خان خیل، اب تک نیوز کے خورشید علی، دن نیوز کے صلاح الدین، مالاکنڈ ڈویڑن کے معروف ایڈورٹائزر محمد سہیل خان، سوات امپوریم کے مینجر فضل مولا، لزانیہ ریسٹورنٹ کے مینجر محسن خان، کرزمہ کے بلال خان، مراد ایڈورٹائزر، ڈاکٹر شیر خان، سکندر حیات، طارق خان، روز الٹراساؤنڈ کے ڈاکٹر بہروز، علم نیوز کے طارق زین، ملک فارما سے عرفان خان، سوات سپر سٹور کے حیدر خان، عباس خان و دیگر افراد شامل ہیں۔ اسلام آباد سے ہفت روزہ نوائے وطن کے چیف ایڈیٹر حافظ محمد طاہر اور ایکسپریس نیوز سے وابستہ سینئر صحافی احمد منصور خصوصی طور پر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔مہمان خصوصی شیریں زادہ نے ایڈ لائٹ ایڈورٹائزنگ سروسز کے ڈائریکٹرز کو ایڈورٹائزنگ و مارکیٹنگ کی بہترین و جدید سہولیات سے مزین مکمل سیٹ اپ کے قیام پر مبارکباد دی اور کاروبار کی کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شیریں زادہ نے کہا مقامی کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشتہاری مہم میں بھی سوات کو بہت اہمیت حاصل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سوات میں ملک بھر سے سیاح آتے ہیں اور یہاں کی سڑکوں، عمارات پر نصب اشتہاری بورڈز کے ذریعے مارکیٹنگ کا دائرہ یہاں آنے والے سیاحوں کے ذریعے ملک بھر تک پہنچ جاتا ہے، پینا فلیکس پرں ٹنگ کی نئی اور جدید مشین کی تنصیب سوات کی ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیئے اہم اضافہ ہے، ڈائریکٹر ایڈ لائٹ ایڈورٹائزنگ سروسز خواجہ محمد سلیم خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ سے متعلق پندرہ سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں،ایڈ لائٹ ایڈورٹائزنگ سروسز معیار کی ضمانت کے ذریعے اپنے کلائنٹس کا اعتماد حاصل کرنے پر یقین رکھتی ہے، نئی فلیکس پرنٹنگ مشین کا رزلٹ شاندار ہے اور ہمارے ڈیزائنر بھی باکمال ہیں، دریں اثناء4 معروف ایڈورٹائزر خواجہ محمد امجد خان نے بھی ایڈلائٹ ایڈورٹائزنگ سروسز کا دورہ کیا اور نئے قائم کردہ سیٹ اپ کی تعریف کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
2,906 total views, no views today



