سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )گجر فورم یوتھ فورم سعودی عرب الریاض کے زیر اہتمام مرحوم قومی قائد فانوس گجر کی یاد میں ایک عظی الشان تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں گجر قوم نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کی رحلت کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اج گجر قوم بالخصوص اور مظلومومرحوم طبقہ ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئی ہے جس کی کمی صدیوں تک پوری نہ ہوگی، اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی ، قائدین گجر قوم نے وزیرا عظم پاکستان عمران خان سے بھی یہ مطالبہ کیا ہے کہ محسن پاکستان اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحت علی اس قوم کا ہیرو اور اثاثہ ہے اور دیارغیر کی ایک قبرستان میں امانتا دفن ہے اور اس سلسلے میں عمران خان نے گجر قوم سے تحریری وعدہ بھی کیا تھا کہ اقتدار کے پہلے ایام میں چودھری رحمت علی کی جسد خاکی پاکستان لاکر پورے اعزاز کیساتھ دفن کیا جائے گی لہٰذا عمران خان اپنا وعدہ پورا کرے، اس موقع پر گجر قوم نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پی ائی اے کی پرواز سعودی عرب سے پرانے شیڈول پر بحال کیا جائے تاکہ یہاں فوت پاننے والے تارکین کی جسدخاکی اپنے ملک پاکستان صبح کے وقت پہنچ جائے تاکہ نماز جنازہ اپنے گاوں میں دن کے وقت ادا ہو سکے، مقررین نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کرے ۔تقریب سے ملک عبدالغفار ، مولانا ضیاء الرحمان فاروقی، بخت زادہ گجر ، ملک عبداللہ ، ملک تاج محمدف ، ملک نورا جان،الیسا رحیم ، ملک موسیٰ خان،فضل معبود ، وزیر بونیر ، محمد شاہ ، شیر محمد ، گل شہزاد ، ملک اسماعیل ، لک حیات ، دلارم ، لعل زادہ ، وزیر زادہ ، محسن شاہ ، جہان ، خیال محمد ، بخت شیر ، سلیم ، نورزمین ، فضل حکیم، ہاشم ،فضل حسن ، نور خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
2,626 total views, no views today
Comments



