رپورٹ:محمدعثمان یوسفزئی
ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ ترقی کے اس دور میں گوناگوں مسائل کاشکارہے اورکسی بھی حکومت نے اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی یہاں کے عوام اب بھی پانی کے صاف پینے کیلئے ترس رہے ہیں نہراپرسوات اوربٹ خیلہ خوڑمیں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے یہاں کے عوام کوسخت مشکلات کاسامنا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روزمالاکنڈانتظامیہ کی جانب سے تھانہ بٹ خیلہ میں کھلی کچہری عوام نے محکمہ واپڈاسمیت مختلف اداروں کے خلاف شکایات کے انبارلگادئیے ۔اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ کی جانب سے گزشتہ روزتھانہ بٹ خیلہ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاتھاجس میں اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان تحصیل ناظم فضل واحدخان ایس ڈی اوواپڈاحضرت حسن ایس ڈی اورسی اینڈڈبلیوعلی رحمان ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان سمیت مختلف اداروں کے افسران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع کونسل کے ممبرصدام حسین خان انجمن تاجران بازابٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان تحصیل کونسلران محمدالیاس خان ،زاہدخان،رضاشا ہ المعروف شاہ بابا،حضرت یوسف ،ضمنی بلدیات الیکشن میں لوئر بٹ خیلہ سے ضلعی کونسل کے نامزدامیدوار امیرباچا ،سکندرخان ،مسلم خان ،جنرل کونسلر معروف صحافی جمعہ رحمان افگار،خالداقبال ، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے چائنہ سالٹ پرپابندی کے باوجود بٹ خیلہ بازارمیں فروخت ہورہا ہے انتظامیہ فوری طورپران کے خلاف کاروائی کریں ،انہوں نے کہاکہ سال 2010میں بٹ خیلہ گرلز ڈگری کالج اورپولی ٹیکنک کالج کیلئے کروڑوں روپے رقم منظورہونے کے باوجودطالبات کامسئلہ حل نہ ہوسکا اورطلباء کرایہ کے بلڈنگ میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں ۔انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ خوڑاورنہراپرسوات محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے گند گی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکے ہیں بازارمیں قصاب خانہ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی قصائی گندنہراپرسوات میں ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے ایک طرف پانی مضرصحت ہونے کاخدشہ ہے جبکہ مقامی کسانوں کوبھی بروقت پانی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے کسان برادری کوبھی سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرموجودہ حکومت نے بٹ خیلہ گریڈکوجلدازجلد چالونہ کرسکاتوائندہ گرمیوں میں یہاں کے تاجربرادری سمیت عوام کوسخت مشکلات کاسامنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افسران دفتروں میں بیٹھ کرکام نہیں کر تے جس کی وجہ سے لوگ معمولی معمولی کاموں کیلئے روزانہ دفترکے چکرلگانے پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ ہم موجودہ حکومت کی جانب سے لیویز فورس مالاکنڈکے خاتمے کے تمام حربے ناکام بنائیں گے ۔مالاکنڈلیویزفورس میں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے حکومت ان کوختم کرنے کے بجائے مالاکنڈلیویزفورس کوپولیس کے برابرمراعات دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایرگیشن مالاکنڈکے ایکسئین نے سرکاری ریسٹ ہاؤس کواپنے گھرمیں تبدیل کردیاہے وہ فوری طورپر ریسٹ ہاؤس سے اپناگھرمنتقل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ بازارمیں دوسرے اضلاع سے ائیں ہوئے خواجہ سراؤں کوفوری طورپریہاں سے ضلع بدرکیاجائے اورنوجوان نسل کے بے راہ راوی سے بچایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ تھانہ نیازمحمدشہیدتھانہ ترقی کے اس دورمیں ہرقسم سہولیات سے محروم ہیں حکومت یامذکورہ تھانہ یہاں سے ختم کیاجائے یامذکورہ تھانے کوہرقسم کے سہولیات فراہم کیاجائے کیونکہ بٹ خیلہ کے سترفیصدلوگو ں کاانحصاربھی اسی تھانے پرہے۔انہوں نے کہاکہ بازاربٹ خیلہ میں اشیاء خوردنوش کاکوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اوردکاندراپنی مرضی ریٹ لوگوں سے وصول کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز والوں نے اپنے دفترکے سامنے ناکہ لگاکرلوگوں کوبلاجوازتنگ کیاجاتاہے حکومت فوری طورپراس کانوٹس لیکر عوام کواس مشکلات سے نجات دلایاجائے انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں پشتوزبان کے معروف شعراء کرام کاتعلق ضلع مالاکنڈسے ہیں مگربدقسمتی کی وجہ سے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بٹ خیلہ ٹاؤن حال یہاں کے عوام اورشعراء کرام کے تفریح کیلئے نہ کھل سکا ۔اس موقع پرتحصیل ناظم فضل واحدلالہ جی اوراسسٹنٹ کمشنر سہیل خان نے بعض مسائل کوموقع پرحل کرنے کے احکامات جاری دئیے جبکہ بعض مسائل کوحل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام شکایات بجھوادی گئی ۔
۔
3,783 total views, 2 views today