سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )سوات پولیس نے ضلع بھر میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کار وائی شروع کی ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری ہو نے والی گاڑیوں کاڈیٹا حاصل کیا گیا۔اس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی جنہو ں نے پچھلے تین دنو ں میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کر تے ہو ئے اب تک 62گاڑیاں برآمد کر لئے ۔جو پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری کی گئی ہے ان میں سے کچھ گاڑیاں کٹ اور ویلڈ بھی ہے تمام گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے کر ان کی لیباٹری کرائی جا رہی ہیں۔برآمدکی گئی گاڑیوں میں کرولہ ،پراڈو،ہائی لیکس،ہائی ایس ،ایکزیو،ویڈز،پریمیو،ڈاٹسن،ٹی زیڈ پراڈو،مزدہ،وی ایکس آر،ایکس 2007،اسسٹا ایکس ،جی2001،کی 2003شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوروں کے خلا ف زبردست کریک ڈاون شروع کیا ہے جس میں موٹرسائیکل چورحیدرعلی،وقاص،سمیع اللہ،ذیشان،یوسف کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اب تک دس موٹر سائیکل برآمدگی کی جا چکی ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے واضح کیا ہے کہ ضلع سوات میں چوری کی گاڑیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جا ئیگا اور جو بھی اس کا کاروبار کر تا ہے یا ملوث ہے ان کے خلاف بھر پور قانونی کا روائی کی جا ئیگی۔
1,812 total views, 2 views today