سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور، دیر لوئراوربونیر سمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورگھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
1,354 total views, no views today
Comments



