سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پرکو کرا ئی میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کو کرا ئی میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں مختلف شعبوں کے4 ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ 2آرمی ڈاکٹر 3نرسنگ اور ایک لیب ٹیکنیشن نے 1223مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔ اس
مو قع پر ایک اور تقر یب کا انقاد کیا گیا جس میں35مستحق خا ندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ پاک آرمی ہر مشکل گھڑی میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔
1,124 total views, no views today



