سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) یوسی گل کدہ میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار پرویز عالم پاپا کی مقبولیت میں اضافہ ، پانڑ ، خواجہ آباد ، شریف آباد کے معزین نے پا پا کی حمایت کا اعلان کردیا ، بھر پور مہم چلانے کا اعلان ، گذشتہ روز یونین کونسل گل کدہ کے متحدہ اپوزیشن اتحاد کے تحصیل کونسل کے امیدوار صحافی پرویز عالم پاپا کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں شریف آباد میں علاقہ معززین کا پڑا جتماع ہوا جس میں علاقے کے عوام نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ، جس میں علاقہ عوام نے پروزیز عالم پاپا کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور ان کے لئے بھر پور مہم چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ انشاء اللہ 23دسمبر کو عوام کو پولنگ سٹیشن پر نکالیں اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔
1,688 total views, no views today



