سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ایگزیٹو ڈائریکٹر نیشنل ٹورازم پاکستان ڈاکٹر میاں ذیشان شہزاد کی زیر صدارت اہم اجلاس ھوا جس میں ذمہ دارنہ سیاحت کے فروغ اورحکومتی عوامل اور پاک فورسز کی انتھک محنت اور قربانیوں سے قومی سیاحت کے استحکام کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس میں ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے ممدو معاون شعبہ جات کی حوصلہ افزائی اور سیاحت کے استحکام کے لیے نیشنل ٹورازم ایوارڈز پروگرام کی جناح کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں مارچ کے آخری ہفتہ میں پروقار تقریب کے انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس میں ملک کے وی وی آئی پی شخصیات کو مدعو کرنے کے لیے دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے 20 جنوری 2019 تک نیشنل ٹورازم پاکستان کی ویب سائٹ www.nationaltourism.pk وزٹ کر سکتے ہیں اور info@nationaltourism.pk پر مزید معلومات کے لیے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔اجلاس میں معظم فیاض، رضوان اسلم، سید صفدر رضا، ڈاکٹر محمد عارف اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور کہا کہ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ سیاحت کے سیکریٹریز، وفاقی وزراء کے ساتھ ساتھ صوبائی وزرائے سیاحت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔سیاحوں کو پر امن ماحول کے ساتھ ساتھ سہولیات بھی مہیا کی جاءيں اور موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ سیاحت کو ایک مکمل اور سود مند صنعت کا درجہ حاصل ہو مزید بین الاقوامی سیاحوں کو متوجہ کر کے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے جس سے ملک میں بیروزگاری میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی۔
1,430 total views, no views today



