سوات ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان نے مینگورہ تا اسریت کالام روڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ اسریت سے کالام تک سڑک کو فوری طورپر ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے ، کمشنر نے فتح پور تا مدین اور مدین تا بحرین زیر تعمیر شاہراہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ان پر کام کی رفتا ر اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا ،
انہوں نے اس معیاری کام پر این ایچ اے کی کوششوں کی تعریف کی، کمشنر نے سڑک سے برف ہٹانے کے کام کا معائنہ بھی کیا اور پاک فوج کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اسریت سے کالام تک بقیہ تین چار کلو میٹر سڑک کو بھی جلد ازجلد صاف کریں تاکہ کالام مینگورہ کا رابطہ جلد از جلد بحال ہوسکے، قبل ازیں کمشنر نے سنگوٹہ میں زیر تعمیر ایکسلشےئر کالج کا بھی معائنہ کیا اور کالج میں چار بلاکس کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کااظہار کیا اور کنٹریکٹر کی کاوشوں کی تعریف کی تاہم اس موقع پر دو بلاکوں کی تعمیر میں تاخیر کا کمشنر نے سخت نوٹس لیا اور اس پر برہمی کااظہار کیا انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران کو فوری طورپر اپنے دفتر میں طلب کرکے پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ، اسریت میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین شاہد خان نے کمشنر کو بتایا کہ کالام تا اتروڑ سڑک سی اینڈ ڈبلیو نے ٹریفک کیلئے بحال کیا ہے جبکہ کالام تا اوشو سڑک سے برف ہٹائی گئی ہے جبکہ اوشو تا مٹلتان برف ہٹانے کاکام تیزی سے جاری ہے اسی طرح اے سی بحرین نے بتایا کہ کالام ہسپتال میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود ہیں اور بازار میں ہر قسم کی ادویات کی وافر مقدار موجود ہے۔۔
479 total views, 1 views today