سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) تبدیلی سرکار کے ایک کروڑ نوکری دینے کے اثرات سامنے انے لگیں,ڈبلیو ایس ایس سی سوات میں مالی بحران کے باعث صفائی کرنے والے 193 اہلکار نوکری سے فارغ، ذرائع کے مطابق ۔فارغ کئے جانے والے اہلکاروں میں 25ٹیوب ویل اپریٹرزاور وال مین جبکہ 168افرادصفائی پر مامور تھے۔ جو اب نوکری۔سے فارغ ہوگئے ہیں ۔فارغ ہونیوالوں میں سے محکمہ نے 92 افراد کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق فنڈز کے عدم فراہمی کی وجہ سے ڈبلیو ایس ایس سی مالی بحران کے شکارہوچکی ہے محکمہ کی جانب سے 101اہلکاروں کو فارغ کرنے کے بعد شہر کی صفائی اور پانی کی فراہمی بھی متاثر ہونے لگی۔دوسری۔طرف سابقہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے 228 ملین روپے دینے کا اعلان کیا تھا جو اب تک ریلز نہیں ہوا،اس وجہ مالی بحران کے باعث ادارے سے مزید افراد نکالنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
1,230 total views, no views today



