سوات، سوات میں پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ دوسرا سوات گالف ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ،پاکستان کے نامور گالفر محمد منیر نے میدان مارلیا ،ون ان ہول شارٹ لگانے پر کوئی کھلاڑی کار نہیں جیت سکا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،سوات کے علاقے کبل میں سیڈارگالف کلب پر پاک فوج کے تعاون سے منعقد ہ تین روز گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دو سو کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ ٹورنامنٹ کے آخری روز بچوں اور خواتین کے مابین بھی مقابلے کرائے گئے ،
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین تھے جبکہ اس موقع پر جی او سی سوات میجر جنرل جاوید محمود بخار ی ،خانیو ال سے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ، آزادکشمیر حکومت کے وزیر برائے اوقاف افسر شاہد ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان کے علاوہ اعلیٰ سول وفوجی حکام عمائدین علاقہ بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے ،ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پاکستان کے نامور کھلاڑی محمد منیر نے 199اسکورکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح محمد شبیر نے200اسکور کے ساتھ دوسری اور مطلوب طارق نے 205اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،سینئر پروفیشنل کے مقابلوں میں اصغرلی نے 75اسکورکے ساتھ پہلی،وقار احمد نے 76اسکور کے ساتھ دوسری اورعبدالرشید نے77اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،نیٹ کٹیگری کے مقابلوں میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے پہلی،کرنل عظمت حبیب نے دوسری اوربریگیڈئر اشرف بھٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح خواتین گالفرز کے اٹھارہ ہول کے مقابلوں میں مسززینت عائشہ نے پہلی،مس ملیحہ الٰہی نے دوسری اور ڈاکٹر ناصرشاہین نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح بچوں اورخواتین کے جونیئر کھلاڑیوں کے مابین بھی مقابلے کروائے گئے ،مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین کو ان کا انعام جی او سی سوات میجرجنرل جاوید بخاری نے دیا ،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ ہم سوات کے عوام پر پاکستان کے بقاکی خاطر قربانیاں دینیپر نازاں ہیں انہوں نے کہاکہ ایک وقت وہ تھا جب سوات میں حالات خراب تھے لیکن پاک فوج اور عوام کی قربانیوں سے یہاں اب امن قائم ہوچکا ہے اور زندگی رواں دواں ہے انہوں نے کہاکہ ہم سب کو آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم کہ جہالت کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
692 total views, no views today


