سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) تنظیم اساتذہ ضلع سوات کے صدر اختر علی خان نے کہ اساتذہ اور والدین ملکر بچوں کی کردار سازی میں اپنا کردار ادا کریں، موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم کامیابی حاصل نہیں کرسکتی،نسل نو کی بہتر تعلیم ہی سے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ننگولئی میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے سکول کے پرنسپل اختر علی، تحصیل کونسلر ریاض احمد ، ناظم فتیح اللہ خان، مولانا بشرین اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور کرپشن کرنے والے اعلی عہدوں پر فائز ہوتے ہیں اور اعلی تعلیم حاصل کی ہوئے ہوتے ہیں کیونکہ ان افراد کی دوران طالب علمی کردار سازی نہیں ہوتی اور پھر پیسوں کے مشین بن جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایماندار اور فرض شناس افراد تیار کرنے کیلئے بامقصد اور معیاری تعلیم لازمی ہے، انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ محنت کرکے مستقبل میں ملک سے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کردار ادا کریں ، تقریب کے دوران بہترین کارکردگی پر اساتذہ کرام کو بھی انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں بھی انعامات اورٹرافیاں تقسیم کی گئیں،
1,180 total views, no views today



