سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انورنے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ سیکورٹی انتظامات ، پولنگ سٹاف کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ،تفصیلات کے مطابقضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا، دورے کے دورا ن سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں اور پریزائیڈنگ آفسران سے ملاقات کی ، ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے جوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس و تیار رہے ۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن پر سوات پولیس کے2ہزار جوانوں اور آفیسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، انتخابات کے دوران کوئی بھی انتشار اور بد نظمی پیدا کریں تو اُسے فوراً گرفتارکیاکیا جائے، امن و عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتا جائے اورعوام سے اپیل کی کہ وہ سوات پولیس کے شانہ بشانہ الیکشن کے عمل کو پر امن ماحول میں سرانجام دینے کے لئے تعاون کریں اور جہاں پرقواعد کے خلاف ورزی کا ارتکاب ہوتو اُس کی بروقت نشاندہی کریں۔
ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پُر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے آفسران کی بہترین ڈیوٹی پر اُن کو شاباش بھی دی اور اُن کو تلقین کی کہ وہ الیکشن میٹریل ،سٹاف اور ووٹروں کے مکمل حفاظت کو یقینی بنائیں۔
1,040 total views, no views today



