سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )یوسی گل کدہ میں تحصیل کونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی آج دوبارہ گنتی ہوگی ،نتیجہ روک دیا گیا ،گزشتہ روز تحصیل کونسل گل کدہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ اپوزیشن محاذ کے پرویز عالم پاپا اور پی ٹی ائی کے شہزاد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوئی اور شہزاد شاہ نے 1191 جبکہ پرویز عالم پاپا نے 1159 ووٹ حاصل کئے اس سلسلے میں پرویز عالم پاپا نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی اور کہا کہ الیکشن کے دوران ایک طرف سٹمپ پیڈ اور مہر خراب تھے جس کی بار بار شکایت کی گئی تو دوسری طرف لائٹ بھی نہیں تھی جس سے ووٹوں میں گنتی کے دوران غلطی کاخدشہ ہے جس پر الیکشن کمیشن نے اج صبح دس بجے دوباہ گنتی کے نوٹس جاری کر دئے اور آج اس یونین کونسل پر دوبارہ گنتی ہوگی یادرہے کہ اس حلقے میں شہزاد شاہ کو پرویز عالم پاپا پر 32 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی ہے ۔
1,346 total views, 2 views today