سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے عوامی مسائل عوام کو حل کرنے کے سلسلے میں تھانہ منگلور میں کھلی کچہری منعقدکی جس میں ضلعی پولیس آفیسر کے علاوہ SPلوئرسوات ،Dsp سرکل سیدوشریف سرکل سمیت تمامs SHO،DRCچیرمین ملک فضل قادر خان مقامی نمائندگان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔سوات پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور پیشہ وارارنہ بنا نا انکی پہلی ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں عوام کے تعاؤ ن کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ مقامی پولیس عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنائے اور دیانتداری سے اپنا کام سرانجام دیں تاکہ انکو عوام کی معاونت حاصل ہواس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلع پولیس کی جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دیں ۔تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔ ضلعی پولیس آفیسرسوات نے کہا کہ آپ کسی بھی عوامی، اجتماعی ،مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بذریعہ SMSپولیس کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔اس موقع پر متعددناظمین ،کونسلران اور معزیزین نے امن کے قیام کیلئے سوات پولیس کے کردار کو سراہااور یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمیشہ علاقے میں جرائم کے خلاف سوات پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ۔انہوں نے علاقہ میں ٹریفک کے انتظام گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکلوں کو درج طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کیلئے بھی مختلف تجاویز دیں۔ آخر میں ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے کھلی کچہری میں عوام الناس کی شرکت پر ان کا شکریہ اداکیا ساتھ ہی انہوں نے عوامی مسائل سنے اور انکی حل کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام مل کر ہی جرائم پر قابو پاسکتے ہیں ۔ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے عوامی نمائندگان ، عوام الناس کی طرف سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی پرعوام کا شکریہ ادا کیا اور ضلع سوات کو پُراَمن ضلع بنانے کے لیے ضلعی پولیس سوات کے ساتھ مزید خصوصی تعاون کی اپیل کی۔
2,230 total views, no views today



