بریکوٹ (سہیل باچہ سے )ملاکنڈ ڈویثرن ٹیکس فری زون ہے ، بریکوٹ میں ٹی ایم اے کے جانب عوام پر مسلط کردہ ٹیکس کسی صورت میں نہیں مانتے، ایک طرف مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ٹی ایم اے ٹیکسوں سے عوام عاجز اگئے ہیں،وزیر اعلیٰ مداخلت کریں۔ بریکوٹ میں خاتون آے سی اور ٹی ایم او فوری طور یہاں سے تبدیل کیا جا ئے۔ قرارداد ۔ ٹی ایم اے بریکوٹ ایک ہفتے کے اندراندر ٹیکسوں کا فیصلہ واپس نہیں لیا۔ تو بھر پور احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویثرن کے صدر شاکر اللہ خان، جنرل سیکرٹری ملک دل نواز خان، بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا ، ڈاکٹرعارف خان، بریکوٹ پر یس کلب ایگزیکٹیوں کونسل کے چیر مین ڈاکٹر ذاکر محمد ، بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیت محمد شیر علی خان، اعزاز خان ، سجادعلی خان، جاوید خان اثر ، جمشید لالا، ودیگر نے بریکوٹ بازار میں احتجاجی اکمیپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بریکوٹ ظالمانہ ٹیکسوں کا اجر ء نامنظور فیصلہ واپس لیا جا ئے، کیونکہ ملاکنڈڈویثرن ٹیکس فری زون ہے یہاں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ کاوربارزندگی شدید متاثر ہو چکا ہے۔ تاجر برادری کے ساتھ کر ایہ تک نہیں ہے اور ٹی ایم اے ٹیکسوں کے بھی بھر مار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ ٹریڈ یونین کسی کے خلاف نہیں بلکہ دوکانداروں کے حقوق کیلئے جدوجہید کررہے ہیں۔ بریکوٹ بازار کے عین واسط میں گزشتہ 6 سالوں سے کلوٹ بند پڑا ہے روڈ کے اوپر پانی بہہ رہی ہے ۔ ٹی ایم اے کے اس ٹھیکے کے خلاف تحقیقات کیلئے انٹی کر پشن نیب، کو درخواستیں دیں گے ۔ اور عدالت کا درواز ہ بھی کٹھکٹیا ئیں گے۔ انجمن تاجران ملاکنڈڈویثرن کے صدر شاکر اللہ خان نے ٹی ایم اے کو ایک ہفتے کے مہلت دیکر بعد میں احتجاج کی کال دیں گے۔ بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین نے قرار داد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ بریکوٹ میں پنجاب سے تعلق رکھنی والی خاتون اسٹنٹ کمشنر انعم ناصر اور ٹی ایم او بریکوٹ بریکوٹ سے طوری طور ٹراسفر کیا جا ئے۔ جو متفقہ طور منظور ہو ئی
1,356 total views, no views today



