سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) ایم این اے ڈاکٹر حیدر کے بتیجھے کا خوازہ خیلہ ہسپتال کے سامنے سینئر صحافی اور خوازہ خیلہ پریس کلب کے صدر رفیع اللہ پر تشدد اور اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ضمنی الیکشن ہارنے والے پی ٹی ائی کے کنڈیڈیٹ ساجد خان نے نامعلوم اور غلط فہمی کے نتیجے میں سینئر صحافی رفیع اللہ پر۔بھر بازار میں تشدد کیا ۔ اسموقع پر ان کیساتھ گاڑی میں پولیس سپاہی بھی موجود تھے ۔ سینئر صحافی رفیع اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بپولیس بااثرافراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں بصورت دیگر صحافی احتجاج پر مجبور ہونگے،
صحافیوں کو اپنے فرائض منصبی سے روکنا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی واقعے کا نوٹس لیں، اورصحافیوں کو تحفظ دیاجائیں،انہوں نے کہا۔کہ اگر۔مجھے میرے خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے زمہ۔دار ساجد خان ہونگے ۔ ادھر سوات اور خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہو ئے احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے ۔ اور واقعہ کیخلاف سپریم۔کورٹ سے اپیل کی درخواست بھی کی ہے
1,621 total views, no views today



