بریکوٹ، سوات میں پیپاٹائٹس سی کے انجکشن نایاب ہوگئے جس سے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں انٹرافیرون انجکشن نایاب ہونے سے کالے یرقان میں مبتلا مریض رل گئے ،عوامی حلقوں کے مطابق سوات میں سرکاری ہسپتالوں میں انٹرافیرون انجکشن دستیاب نہیں اور غریب مریض مارکیٹ سے ٹیکے خریدنے سے قاصر ہیں جس کے باعث پیپاٹائٹس میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں،
اس حوالے سے جب ایم ایس سیدو ہسپتال ڈاکٹرصدیق الرحمان سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے انتظار کرانے کے باوجود عملہ کے ذریعے میٹنگ میں مصروف ہونے کا کہہ کرٹال دیا،دوسری جانب چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کو تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی نے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس سیدو ہسپتال ڈاکٹر صدیق الرحمان سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں غریب مریضوں کو فوری طور پر پیپاٹائٹس سی کے انجکشن انٹرافیرون کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دیں۔
366 total views, no views today


