سوات،آل ٹیچر ز کوارڈینیشن کونسل ضلع سوات کے زیر اہتمام ریشنلائزیشن پالیسی محکمہ تعلیم میں ڈی ایف آئی ڈی این جی او کی مداخلت اور اساتذہ کے ساتھ افسران کے نامناسب رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،
مظاہرے میں صدر آل ٹیچرز ایسو سی ایشن سوات ہمایون محبوب ، سرپرست تنظیم ملگری استاذان ، صدر پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن سوات سید سکندر شاہ باچا ، صدر سی ٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن ظاہرشاہ خان ، ایپکا سوات کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد خان ، وحدت اساتذہ کے جی ایس صادق ، صدر تنظیم العلماء اساتذہ میاں نور بادشاہ ، صدر آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسو سی ایشن پردل خان ، صدر آل ڈرائنگ ماسٹرز ایسو ایشن محب اللہ خان ، صدر سینئر سٹاف ایسو سی ایشن علی شیر خان او دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ غیر سلم این جی او کے ہاتھوں محکمہ اور نصاب تعلیم میں تبدیلی کا ٹاسک سونپنا قابل مذمت ہے اور اس کے وجہ سے معماران قوم میں انتہائی تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے ، اس موقع پر مطالبات پیش کئے گئے ، کہ ڈپٹی کمشنر سوات کی توسط سے محکمہ تعلیم ضلع سوات مردانہ ، زنانہ میں تمام تر تبادلوں کے فوری منسوخی کیلئے توجہ دی جائے ، اگر فوری طور پر تبادلے واپس نہ کئے گئے تو اساتذہ برادری راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ، فوری طور ریشنلائزیشن پالیسی کو ختم کای جائے ، 30 طلباء کے حساب سے سکولوں میں اساتذہ تعینات کیا جائے ، اگر ناقص پالیسی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو اس سلسلے میں ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مظاہرین اساتذہ نے شدید نعرے بازی کی ۔
369 total views, no views today


