سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) نومنتخب ضلعی کونسلر اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے رہنما فیاض خان نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ، فلاحی ادارہ مسلم ہینڈ ز کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے کانجو میں سکول کا قیام احسن اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ہینڈ ز ماڈل سکول کانجو میں یتیم بچوں کو ونٹر پیکج دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ریجنل منیجر رحیم اللہ ، اے این پی کے رہنما ملک رحمت علی خان ، ونٹر پیکج پروگرام منیجر ارشاد خان ، اکاؤنٹ آفیسر عبدالغفور ، سکول پرنسپل معراج بادشاہ بھی موجود تھے ، ونٹر پیکج میں رضائی بسترے اور گرم ملبوسات موجود تھے ، فیاض خان نے کہا کہ ہم یتیم بچوں کے لئے قائم سکول کی ترقی اور بچوں کی داد رسی کے لئے مسلم ہینڈ ز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ، اس موقع پر یتیم بچوں کے والدین نے اہم مسئلہ حل ہونے پر مسلم ہینڈز کے منتظمین کا شکریہ ادا کردیا ۔
1,107 total views, no views today



