سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سیکرٹری انفارمیشن صوبہ خیبرپختونخوا قیصرعالم نے کہاہے کہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ، مقامی اخبارات کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ڈمی اخبارات کی حوصلہ شکنی اورتسلسل کے ساتھ شائع ہونیوالے مارکیٹ میں موجود ریجنل اخبارات کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاورمیں سوات کے سینئر صحافیوں غفورخان عادل اور شاہ اسدعلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم بھی موجود تھے، جنہوں نے سوات سے شائع ہونیوالے اخبارات کے حوالے سے سیکرٹری انفارمیشن کوبتاتے ہوئے کہا کہ ان اخبارات میں ہمیشہ مثبت طریقے سے قلم کااستعمال کیاگیاہے اورقیام امن کے لئے ان اخبارات سے وابستہ صحافیوں کی قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے لہٰذا سوات سے شائع ہونیوالے مقامی اخبارات کی حوصلہ افزائی کرناوقت کی ضرورت ہے۔ جس پر قیصرعالم نے واضح کہاکہ یہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں کہ وہ مقامی اخبارات جس کے سرکولیشن بھی ہواورمارکیٹ میں موجود ہو ان اخبارات کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی اور ان اخبارات کی حوصلہ شکنی کی جائیگی ، جوڈمی اخبارات ہے، انہوں نے کہا کہ ڈمی اخبارات کو دیگراخبارات کی صف سے نکالاجارہاہے اور ریجنل اخبارات جس کی حوصلہ افزاسرکولیشن ہیں اوران کو ان کاحق بھی دیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے ۔ اوراس مقصد کیلئے سنجیدگی اقدامات اٹھارئی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر مقامی اخبارات کی حوصلہ افزائی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔
1,679 total views, no views today



