مینگورہ، مسلم لیگ ن سوات کے رہنما میاں گل شہر یار امیر زیب نے کہا ہے کہ والئی سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کی برسی تقریب 12 اکتوبر کو ودودیہ ہال میں منائی جائے گی جس کے لئے تمام تر انتظامات کوآخری شکل دی جارہی ہے ،انتظامات کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں برسی تقریب کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی
جس میں میاں گل شہر یار امیر زیب ، عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ ، سوات پریس کلب کے چیئر مین رشید اقبال ،عطاء الرحمان اور ظفر شلمانی شامل ہیں جو 12 اکتوبر کو ودودیہ ہال میں ہونے والی والئی سوات کی برسی تقریب کیلئے انتظامات کو آخری شکل دئیے جانے کا جائزہ لے گی، میاں گل شہر یار امیر زیب نے اس موقع پراجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کیونکہ اس تقریب میں سواتی عوام اپنے محسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کو سوات میں فعال بنانے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے بھی غور کیا جائے گا
479 total views, no views today


