سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ سوات کے لئے صحافیوں کی قربانیوں کی داستان کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اسکو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا ، سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مباردکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا نئی کابینہ حسب سابق سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیگی ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین شہزاد عالم صرف پریس کلب میں نہیں بلکہ سوات کے عوام کے مسائل کے لئے بھر پور کوشش کرتے ہیں ، اس وجہ سے صحافیوں نے انہیں چوتھی مرتبہ چیئرمین منتخب کیا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، سیلاب ، زلزلے اور ڈینگی میں سوات پریس کلب کے صحافیوں نے جوکردار ادا کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے اور اسکو سوات کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا ۔
1,474 total views, 2 views today