سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں سوئی گیس کا مسئلہ آئندہ پانچ روز میں ٹھیک ہوجائیگا اور مین پائپ کا کام مکمل ہوجائیگا ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مین لائن میں سوئی گیس کی پریشن کی کمی کی وجہ سے مینگورہ شہر کے عوام کو سو ئی گیس کی فراہمی کا شدید مسئلہ تھا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ا سلسلے میں جی ایم گیس سے رابطے میں ہوں اور انہوں نے مردان سے مینگورہ پائپ لائن کو آئندہ پانچ روز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،اس کے تکمیل سے شہر سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس کی لو پریشر اور کمی کا مسئلہ حل ہوجائیگا اور عوامی مشکلات کا خاتمہ ہو جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے پر کام تیزی سے جاری ہے اور ٹنل میں کنکریٹ کا کام جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسکو 30اپریل تک کھول دیا جائیں جس سے عوام کو کافی فائدہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات میں سیاحت کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور مین جی ٹی روڈ کو آئندہ ماہ تک مکمل کیا جائیگا ۔
1,334 total views, no views today



