سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزی نے کہا ہے کہ سوات میڈیا کالونی کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے اور امسال اسکی سنگ بنیاد رکھی جائیگی جس سے سوات کے بہادر صحافیوں کی مشکلات میں کمی آئے گی وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے نو منتخب چیر مین شہزاد عالم، چیف آرگنائزر غلام فاروق اور پرویز عالم پاپا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے خون کا نذرانہ بھی پیش کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر صحافیوں کے مشکلات کے خاتمیکیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہت جلد اشتہارات کے حوالے سے ایک جامع اور واضح پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس سے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم یقینی ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی صحافیوں کا بنیادی حق ہے اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے صحافیوں کو انکے جائز حقوق مل سکیں اس موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب کے نو منتخب چیئرمین شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق اور دیگر کابینہ ممتاز احمد صادق ، رشید اقبال ، محبوب علی ، غفورخان عادل ، حضرت علی باچہ ،صدر فضل رحیم خان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ، خورشید عمران ، شاہ اسد علی ، مراد علی ، شیراز خان ، سلیمان یوسفزئ ، زبیر خان ، سبحان اللہ ، وحید اللہ اور افتخار علی کو مبارکباد دی ۔
1,412 total views, 2 views today