سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کےسیاحتی علاقوں کالام مالم جبہ ، شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر علاقوں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق اج رات گئے تک بارش اوربرفباری کاسلسلہ تھم جائےگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کے روز اسمان بادلوں سے صاف ہو جائیگا، وادی کالام کے مقامی لوگوں کے مطابق کالام اور اس پاس کےعلاقوں میں دو سے تین فٹ ، مہوڈنڈ میں چار سے پانچ فٹ اور مالم جبہ میں تین فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ان علاقوں میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں جو برفباری سے لطف اٹھارہے ہیں ۔
2,258 total views, no views today
Comments



