سوات (خورشید علی )سوات کے تحصیل کبل کے گاوں علیگرامہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ترجمان وقار احمد کے مطابق ریسکیو1122 سوات نے بروقت کاروائی کرکے علیگرامہ کے علاقے گھر میں اچانک بھڑکنے والی آگ کو فائرٹینڈر مشینوں کے ذریعے بجھا دیا اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا ریسکیو 1122 ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ ریسکیو1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ مسلسل تین گھنٹے اپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا علاوہ ملحقہ آبادی کو آتشزدگی اور مزید نقصانات سے بچا لیااس سلسلے میں ریسکیو 1122 کو جوہی اطلاع موصول ہوئی تو ریسکیوکی آگ بجھانے والی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا
جبکہ ریسکیو کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی اس آپریشن کی مسلسل نگرانی کرتے رہے اور صورتحال سے اگاہی کے علاوہ عملے کو ضروری ہدایات دیتے رہے آگ کی شدت کافی زیادہ ہونے کے علاوہ بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی تھی جس سے آس پاس کی آبادی کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو گیا تھا تاہم ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز کی مستعدی اور بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر قابو پا کر مزید پھیلنے اور آبادی کو نقصان پہنچے سے بچا لیاگیا آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 3فائر وہیکل، 13 ریسکورز اور دو ایمبولینس اور ان کا عملہ شامل تھا علاقے کے لوگو ں نے بروقت کاروائی پر ریسکیو 1122 کے کارکردگی کو سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
2,302 total views, 2 views today